28 مارچ 2015 - 13:01
لوزان میں ایران اور امریکہ کے وزرا خارجہ نے مذاکرات شروع کردئے ہیں

لوزان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ کے وزرا خارجہ نے ہفتے کو مذاکرات شروع کردئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے مذاکرات میں باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس لوزان پہنچ گئے ہیں۔ 


پانچ جمع ایک گروپ کے وزرا خارجہ ہفتے اور اتوار کو لوزان پہنچیں گے۔ ادھر ایران کے سیئنر مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان حتمی معاہدہ کا مسودہ تیار ہوچکا ہے اور یہ مسودہ دو سے تین صفحوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے ہمارے نمائںدے سے گفتگو میں مغربی میڈیا کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ رپورٹیں بے بنیاد ہیں اور اب تک ایسا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تعمیری تعاون کا خواہاں ہے اور اب ہمارے مد مقابل کو تعمیری فیصلے کرنے ہونگے۔

.......

/169